ریوڈی جنیرو: برازیلین مکسڈ مارشل آرٹ فائٹر پولیانا وینا نے چور کے چھکے چھڑادیے۔وہ ٹیکسی کے انتظار میں کھڑی تھیں کہ ایک شخص نے ان سے موبائل مانگتے ہوئے خبردار کیا کہ اس کی جیب میں گن ہے، پولیانا نے کہاکہ مجھے گن عجیب سی دکھائی دی۔اس لیے میں نے حملے کا فیصلہ کیا، انھوں نے گھونسے اور لاتیں مارمار کر  چور کا بُرا حشر کردیا، تھوڑی دیر بعد پولیس آئی تو معلوم ہوا کہ مذکورہ چور نے لکڑی کا بنایا ہوا پستول جیب میں رکھا ہوا تھا۔ پولیانا فائٹنگ سرکل میں  ’آئرن لیڈی‘ کے نام سے جانی جاتی ہیں۔