شکارپور(امیر علی بہٹو) 100 سالہ پرانے شنکر بھارتی مندر اور اس کی زرعی زمین سے ناجائز قبضے کے خلاف پولیس اور رینجرس کی مشترکہ کاروائی۔ تفصیلات کے مطابق: آج پولیس اور رینجرس کے جوانوں نے رینجرس کے ڈی ایس آر فریاد گجرکی سربراہی میں مشترکہ کاروائی کر کے شنکر بھارتی مندر سے قبضہ مافیا کے ناجائز تجاوزات ہٹالئے گئے ہیں اور مندر کی زرعی زمین سے قبضہ ختم کرایا ہے۔ کاروائی کے دوران قبضہ مافیا کے چار ملزمان کو بھی حراست میں لیا گیا ہے جن کے قبضے سے غیر قانونی ہتھیار بر آمد ہوئے ہیں،ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔