گو جرہ : بین الاقوامی شہرت یافتہ آرٹسٹ،ڈیزائنر اور تخلیق کار چو ہدری عبداللطیف سہو کے فن پاروں کی نمائش جشن آزادی کے سلسلے میں فیصل آباد ڈویثرن کی تحصیل گو جرہ سے تعلق رکھنے والے بین الاقوامی شہرت یافتہ آرٹسٹ،ڈیزائنر اور تخلیق کار چو ہدری عبداللطیف سہو کے بنائے ہو ئے اسلامی ثقافتی اور پنجابی ثقافتی فن پاروں پر مبنی(سہو آرٹ) کی نمائش سر ینہ ہو ٹل فیصل آباد میں12اگست تا14اگست ہو رہی ہے۔اس نمائش میں پہلی دفعہ لطیف سہو کے تخلیق کیے ہو ئے دو سو سال پرانے پنجابی ثقافتی فن پارے(مغل بادشاہ اکبر کے دور حکومت میں لڑائی کے لیے استعمال ہو نے والے کھو نڈے،،ٹیپو سلطان اور اکبر بادشاہ کی پگڑی کی مشابے پگڑیاں،،ہیر رانجھے کی مشہور داستاں کے ہیرو،،رانجھے،، کے زیر استعمال مو بائل،،ہیر کے زیر استعمال،،پکھی،،چھابی میں مکئی کی روٹی،ساگ،مکھن کا پیڑا اور لسی والا گڑوا ،،اور ڈھولنا بھی نمائش کے لیے رکھا جائے گا۔