شکارپور (امیر علی بہٹو سے)شکارپور کے قریب تھانہ گڑھی یاسین ٹائون کے حدود میں شہر کےمین چورائے پر 4 موٹر سائیکل سوار نامعلوم افراد نے علائقے کی مشہور شخصیت ڈیول قمبرانی کے بیٹے دلبر قمبرانی کو گولیاں مار کر فرار ہوگئے ہیں۔ مقتول کی نعش کو پولیس تحویل میں پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ورثا کے حوالے کی گئی ہے ۔ دوسری جانب معلوم ہوا ہے کہ دلبر قمبرانی کو معرفانی برادری کے لوگوں نے پرانی دشمنی کی وجہ سے قتل کیا ہے ۔جبکہ ماضی میں دونوں قبائل کے درمیان جگڑےکی وجہ سے 150 آدمی قتل ہونے کے بعد صلح ہوگیا تھا۔ آخری اطلاع تک پولیس کی جانب سے مقتول کا کیس داخل نہیں کیا گیا ہے اور نہ ہی کوئی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے ۔