جیکب آباد(سومرو بی بی سی) تعلقہ کونسل اجلاس چیئرمین میونسپل کمیٹی غلام عباس جکھرانی کی زیر صدارت میں منعقد ہوااجلاس میں تعلقہ کونسل خواتین سمیت تمام مرد ممبران نے شرکت کی اجلاس کی شروعات تلاوت کلام پاک سے کی گئی اجلاس میں تین اجنڈا پرممبران میں بحث ومبحاثہ ہوا گزشتہ اجلاس کا ایجنڈا پڑھ کر سنا یا گیا دوسرے اجنڈا میں 14 اگست کے حوالی سے شہر کے ہر گلی محلے کو سبز ہلالی چم اور جھنڈیوں سے سجانے اور شایان و شان سے منانے پر اتفاق رائے پر ممبران کی حمایت رہی آخری ایجنڈا کے دوران میونسل کمیٹی میں خاکروب کی نئی بھرتیوں پر تمام ممبران کا کہنا تھا کہ نئی بھرتیاں کرنے سے پہلے شہر کی حالت دیکھی جائے اور میرٹ پر ان افراد کی بھرتیاں کی جائیں جولوگ نکاسی آب اور صفائی ستھرائی کرنے جیسے ہوں ایسا نہ ہو کے وائیٹ کالر افراد کو بھرتیاں کی جائیں اور وہ گھر بیٹھے تنخواہیں وصول کریں پھر شہر کی حالت بہتری کے بجائے دگنی سنگین ہوتی جائے جس پر چیئر مین نے تمام ممبران کی باتیں سننے کے بعد تمام اجنڈا پر عمل کرانے کا کہا