لاہور(عباس ملک سے )مسلم لیگ (ن)کی رہنما مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ این اے131 میں گنتی روک کر،ہمیں ہمارے قانونی حق سے محروم کیا گیاہے،الیکشن ایکٹ5فیصدفرق یا10ہزارسےکم فرق پرری کاؤنٹنگ کاپابندکرتاہے۔اپنے ایک بیان میں مسلم لیگ (ن)کی رہنما مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان اوران کے سپورٹرزنے این اے131کے عوام کامینڈیٹ چوری کیا،خواجہ سعد رفیق کے دونوں ایم پی ایزجیت گئے لیکن انہیں ہرادیاگیااور مستردووٹوں کی دوبارہ گنتی میں عمران خان کی لیڈ680سے602پرآگئی تھی۔مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھاکہ این اے131 میں گنتی روک دی گئی ہے اورہمیں ہمارے قانونی حق سے محروم کیا گیاہے،نہایت کم مارجن سے جیت پردوبارہ گنتی کراناہماراحق ہے،ری کاؤنٹنگ کے لیے معطلی الیکشن ایکٹ سے متصادم ہے،الیکشن ایکٹ5فیصدفرق یا10ہزارسےکم فرق پرری کاؤنٹنگ کاپابندکرتاہے۔