راولپنڈی :  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بوسنیا کے سفیر نے ملاقات کی ہے۔سیکورٹی صورتحال پرخصوصی طو ر پر بات چیت کی گئی ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر )کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بوسنیا کے سفیر نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی اور ملاقات میں دو طرفہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال اور خطے کی سیکورٹی صورتحال پرخصوصی طو ر پر بات چیت کی گئی ہے۔