ملتان (صفدرعلی بخاری) سرائیکستان ڈیمو کریٹک پارٹی سنٹرل سیکرٹریٹ جھوک سرائیکستان میں ، چئیرمین ایس ،ڈی ،پی ، و فرزند سرائیکستان رانا فراز نون نے بابائے سرائیکستان بیرسٹر تاج محمد خان لنگاہ (مرحوم ) کی 79ویں سالگرہ کا کیک کاٹا اور سال 2018کو تاج لنگاہ کے خواب کی تعبیر کا سال قراردیتے ہوئے کہا کہ بابائے سرائیکستان تاج محمد خان لنگاہ(مرحوم) کی خدمات ناقابل فراموش ہیں ہم بابائے سرائیکستان بیرسٹر تاج محمد خان لنگاہ(مرحوم ) کی بے لوث خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ، جو کہ صوبہ تحریک اور سرائیکی خطہ کی عوام کے لیے مشعل راہ ثابت ہوئے ،مجھے فخر ہے کہ بابائے سرائیکستان تاج محمد خان لنگاہ نے اس بندہ ناچیز کو فرزندِ سرائیکستان کے لقب سے نوازہ ،میں اپنے قائد کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے انشااللہ ان کے نظریہ کو پایہ تکمیل تک پہچانے کے لیے سرائیکی عوام کے حقوق کی جنگ لڑتا رہوں گا،ایس ،ڈی ،پی ،کے مرکزی صدر عنایت اللہ مشرقی نے کہا کہ بابائے سرائیکستان تاج محمد خان لنگاہ کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا ،جنہوں نے اپنی تمام زندگی اس خطہ کی عوام کو سیاسی بصیرت سے روشناس کیا اور اس خطہ کے ہر طبقہ فکر کو ایک پلیٹ فام پر متحد کیا ،ہم بابائے سرائیکستان کی ہر تقریب جوش و خروش سے مناتے رہیں گے،وائس چئیرمین ایس ،ڈی،پی ، ذکاء اللہ انجم ملغانی نے گلہائے عقیدت کے طور پر نظم پیش کی، تاج محمد خان لنگاہ (مرحوم )کی 79ویں سالگرہ کے موقع پر ایس ڈی پی ،کے عبدالباری جعفری، ملک ظفر ہانس ،رانا عاشق نون، سید اختر حسین گیلانی،پیر سید حسن رضا مشہدی، ملک نیاز بھٹہ ،رانا مُنیر شاہین ،مہر نثار احمد ،ملک ثقلین احمد لانگ، ذاکر خان ،حاجی ممتاز احمد بھٹی ،شیخ مظہر عباس ،حافظ عبدالغفور کھنڈ،شیخ محمد یونس ،شیخ یاسر،بابا شمشاں ،شیراز خان ،ارشاد احمد،سید ذوالقرنین حیدر،خواجہ کامل حسین ،خواجہ محمد اظہر،شعیب الحسن،کامران بلوچ و دیگر سرائیکی رہنماؤں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔