اسلام آباد : فیڈرل بورڈ آف ریو نیو نے ٹیکس ریٹرن اورویلتھ سٹیٹمنٹ جمع نہ کروانے پرحسن نواز اورحسین نواز کے خلاف نوٹس جاری کردیئے۔ایف بی آر کی جانب سے جاری نوٹس جاتی عمرہ میں حسن نوازاور حسین نواز کی رہائش گاہ کے باہر چسپاں کردئیے گئے ہیں۔ حسن اور حسین نواز سے 2008 سے 2017 تک ٹیکس ریٹرن اور ویلتھ اسٹیٹمنٹ طلب کی گئی تھیں اور دونوں بھائیوں کی جانب سے جواب نہ ملنے پر کارروائی کی گئی ہے۔نوٹسز میں حسن اور حسین نواز کو جواب دینے کے لیے ایک ماہ کی مہلت دی گئی ہے، جس کے بعد قانونی کارروائی شروع کی جائے گی۔