واشنگٹن :  ہالی وڈ کی مشہورزمانہ اداکارہ انجلینا جولی اور اس کے خاوند کے درمیان طلاق کا مقدمہ مزید تلخ صورتحال اختیار کرگیا ہے، عدالت نے بچوں کو دونوں میاں بیوی کے ساتھ رہنے کا اختیار دیدیا ہے ۔امریکی ٹی وی کے مطابق جولی اور براڈپٹ کے درمیان بچوں کی تحویل کے لئے د وسال سے جاری مقدمے میں تلخیا ں مزید بڑھ گئی ہیں۔ جولی نے الزام لگایا ہے کہ براڈپٹ بچوں کی دیکھ بھال کے لئے معقول رقم نہیں دے رہا جبکہ براڈپٹ نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ کہ وہ بچوں کیلئے گھر خرید کردے چکاہے جبکہ 13لاکھ ڈالر گھر کے بلز کی مد میں ادا کئے ہیں۔بعد ازا ں عدالت نے بچوں کو دونوں کے ساتھ رہنے کا اختیار دیتے ہوئے مقدمہ کی سماعت ملتوی کردی ۔ جج کا کہنا تھا کہ بچے کچھ دن ماں اور کچھ دن باپ کے ساتھ رہیں گے ۔