شکارپور (امیر علی بہٹو سے) 14 آگسٹ کا دن قومی جوش اور جذبے کے ساتھ منایا جائے گا ۔ڈپٹی کمشنر شکارپور سید حسن رضا شاہ ۔تفصیل کےمطابق:آج 14 آگسٹ کا دن بڑے پیمانے پر منانے کیلئے اھم اجلاس ڈی سی آفس شکارپور میں ڈپٹی کمشنر شکارپور کے زیر صدارت ہوا، جس میں ڈی ای او پرائمری اور سیکنڈری، لوکل گورنمنٹ کے ٹائون افسران، یوسی سیکریٹری فاریسٹ افسر ، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن افسر ، ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر افسر اور دیگر نے شرکت کی ۔اجلاس کو خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر شکارپور سید حسن رضا شاہ نے کہا کہ 14 آگسٹ کا دن بڑے پیمانے پر منایا جائے گا ، جس کے لئے اھم تقریب ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر میں ہوگی، تعلیمی اداروں میں ملی نغموں کے ساتھ بچوں میں گیم اور تقریر کے مقابلے منعقد کئے جائیں گے ۔ہسپتال کے اندر مریضوں میں مٹھائی تقسیم کی جائے گی، سرکاری عمارات کو پوری رات چراغاں کیا جائے گا ڈپٹی کمشنر شکارپور نے ٹائون افسران کو ہدایت کی کہ 14 آگسٹ کے دن پورے شہر کو صاف ستھرا رکھیں