جہلم ( مھر آصف) ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں پارکنگ کے نام پر جگا ٹیکس وصولی جاری ، شہری بھتہ وصولی کے خلاف سراپا احتجاج، ڈپٹی کمشنر جہلم سے نوٹس لینے کا مطالبہ ، تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم کے کمپاؤنڈ میں قائم کیا گیا پارکنگ سٹینڈ میں ٹھیکیدار کے ملازمین نے پارکنگ ٹیکس کی وصولی کی بجائے انٹری فیس کی وصولی شروع کر رکھی ہے ، جس سے غریب ، سفید پوش طبقہ سے تعلق رکھنے والے محنت کشوں کا سوچی سمجھی سازش کے تحت خون نچوڑا جارہاہے ، اس حوالے سے ہسپتال میں آئے ہوئے مریضوں اور ان کے لواحقین نے بتایا کہ پارکنگ سٹینڈ کے نام پروصولی کی جارہی ہے