جہلم(مھر آصف سے) ضلع کچہری میں کم مالیت کے اشٹام پیپرز نایاب ، اشٹام پیپرز نایاب ہونے پر اشٹام فروشوں کی لوٹ مارجاری ، 50 روپے مالیت کا اشٹام 150 روپے میں فروخت کیا جانے لگا ،متاثرہ شہریوں کا ڈپٹی کمشنر جہلم سے نوٹس لینے کا مطالبہ ۔ تفصیلات کے مطابق جہلم ضلع کچہری میں اشٹام فروشوں کی لوٹ مارجاری ،میٹرک کے بعد کالجز میں داخلے کے لئے ڈومیسائل کی درخواستیں اور داخلہ فارموں کے ساتھ بیان حلفی کے طور پر اشٹام پیپرلگانا ضروری ہوچکا ہے