برسبین: آسٹریلوی ماہرین نے لوہے کو لوہا کاٹنے کے مصداق خصوصی مچھروں سے ڈینگی بردار مچھروں کا کامیابی سے خاتمہ کیا ہے جس کے حتمی نتائج منظرِ عام پر آگئے ہیں۔اس سال کوئنس لینڈ کے شہر ٹاؤنس ویلی میں ڈینگی کیسز صفر ہوگئے جس کی وجہ یہ ہے کہ پورے شہر میں تبدیل شدہ خاص مچھر چھوڑے گئے جن کی بدولت ڈینگی وائرس کا جڑ سے خاتمہ ہوگیا ہے۔ اگر اسے پوری دنیا میں آزمایا جائے تو ہر سال اربوں افراد کو ڈینگی اور مچھروں سے پیدا ہونے والی دیگر بیماریوں سے نجات مل سکتی ہے۔