جہلم(مھر آصف سے)چکن پاکس ، کاکڑا ، لاکڑا شہر و گردونواح میں سر اٹھانے لگا،پنجاب حکومت چکن پاکس ، کاکڑا ، لاکڑابیماری سے بچاؤ کیلئے اقدامات اٹھائے۔شہریوں کا مطالبہ ۔ تفصیلات کے مطابق کاکڑا، لاکڑا جسے عام الفاظ میں چکن پاکس بھی کہا جاتا ہے یہ ایک متعدی مرض ہے جس سے جسم پر کھجلی اور سرخ رنگ کے نشان پڑ جاتے ہیں یہ مرض متاثرہ بچوں کے کھانسنے145 چھینکنے یا کھانے پینے کی چیزوں سے دوسروں میں منتقل ہوتا ہے۔ان خیالات کا اظہار شہریوں محمد شہزادانور، منورحسین ، عمران ، صائم ، سبحان ، آیان،صاریم ، محمد انور نے اخبارنویسوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا