جہلم(مھر آصف سے) ملک بھرکی طرح سول ہسپتال میں اقلیتوں کا قومی دن منایا گیا۔ یوم اقلیت کے موقع پر عیسائی برادری سے تعلق رکھنے والے افراد کے لئے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر مظہر حیات کی زیر صدارت منیارٹی ڈے کی تقریب منعقد کی گئی جسے اقلیتی برادری منیارٹی ڈے کے طور پر جوش و خروش سے مناتی ہے۔ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر مظہر حیات نے ماتحت ملازمین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ محمد علی جناح نے صرف 11 اگست کی تقریر ہی نہیں بلکہ لگ بھگ اپنی 33 تقریروں میں اقلیتوں کے حقوق کے بارے میں بات کی۔ ریاست کا کسی کے مذہب سے کوئی سروکار نہیں ہوگا