جکارتہ:  ایشین گیمز بیس بال کے میچ میں پاکستان نے انڈونیشیاکوشکست دے دی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایشین گیمز2018ملائیشیا کے شہر جکارتا میں جاری ہیں ،آج بیس بال ایونٹ کے میچ میں پاکستان کا مقابلہ انڈونیشیا سے ہواجس میں قومی ٹیم نے انڈونیشیاکو 2-10 سے شکست دے دی ۔واضح رہے کہ پاکستان اب تک ایشین گیمز2018میں تین طلائی کے تمغے اپنے نام کر چکا ہے جبکہ چین 106سونے کے تمغوں کے ساتھ سر فہرست ہے ،چین کے مجموعی میڈلز کی تعداد224ہے ۔