جدہ(بی بی سی)سورج پیر 28مئی 12رمضان کو پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 2 بج کے18منٹ پرعین خانہ کعبہ کے اوپر ہو گا۔سعودی ماہر فلکیات کے مطابق سورج خانہ کعبہ کے متوازی آ جائے گایعنی ایک ہی خط عمود پر واقع ہو گاجس سے خانہ کعبہ کا سایہ دکھائی نہیں دے گا۔سعودی عرب کے معیاری وقت دوپہر 12بجے کے 18منٹ پر اور پاکستان کے معیاری وقت دوپہر 2بجے کے 18منٹ پرسورج خانہ کعبہ کے اوپر واقع ہوگا۔جس سے بغیر کسی قطن نما کے استعمال کرنے قبلہ رخ کی سمت درست معلوم کی جا سکتی ہے۔ماہرین فلکیات کے مطابق قدیم زمانے میں بھی لوگ اسی طریقے کو استعمال کرکے خانہ کعبہ کی سمت کا تعین کرتے تھے۔