کولالمپور:  ملائشیا میں ہم جنس پرستی کے الزام میں دو خواتین کو دی گئی کوڑوں کی سزا پر عمل درآمد کردیا گیا ہے، یہ پہلا موقع ہے کہ ملائشیا میں اسلامی شرعی قوانین کی خلاف ورزی پر خواتین کو کوڑے مارے گئے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطاقب 22 اور 32 سالہ ان خواتین کو حکام نے رواں برس اپریل میں شمالی ریاست ترنگانو میں ایک گاڑی سے گرفتار کیا تھا۔ان خواتین نے اپنا جرم تسلیم کیا تھا، دونوں کو 6-6 کوڑوں کے علاوہ آٹھ آٹھ سو ڈالر جرمانے کی سزا بھی سنائی گئی تھی،جس پر عمل درآمد کردیا گیا ہے، یہ پہلا موقع ہے کہ ملائشیا میں اسلامی شرعی قوانین کی خلاف ورزی پر خواتین کو کوڑے مارے گئے ہیں۔