مظفرگڑھ : دن بدن بڑھتی ہوئی وارداتوں میں مسلسل اضافہ، رانا مبین اخترسے نامعلوم ڈکیتوں نے گن پوائنٹ پر مبلغ260800 روپے اور موبائل چھین لئے،تھانہ سٹی پولیس نے نامعلوم ڈکیتوں کیخلاف مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کردی،صرافہ ایسوسی ایشن کے صدر رانا عتیق الرحمن کی ڈی پی او مظفرگڑھ سے ملزمان کی گرفتاری اور رقم برآمدگی کی اپیل،تفصیل کے مطابق صدرصرا فہ ایسوسی ایشن رانا عتیق الرحمن کے کزن اور اقراء جیولرز کے مالک رانا اختر کے بیٹے رانا مبین اختر نے بھٹہ پور ہسپتال والی سڑک کیساتھ اپنی ٹی آئرن گاڈر کی دوکان بنائی ہوئی ہے  گزشتہ شام 7 بجے اپنی دوکان بند کرکے اپنے دوست پینٹر و آرٹس قیصر سمراء کے ہمراہ جا رہے تھے تو سی ڈی موٹر سائکل برنگ لال جس پر 3 نامعلوم نقاب پوش ڈکیتوں نے گن پوائنٹ پر رانا مبین اختر کی جیب سے نقدی مبلغ260800 روپے موبائل ماڈل 150 نوکیا اور پرس میں موجود سم 03016029791نمبری،شناختی کارڈ،ڈرائیونگ لائسنس اور میموری کارڈبھی موجود تھا،جبکہ قیصر سمراء کی جیب سے موبائل ماڈل کیوi-2 جس میں سم نمبری03166942121-03346449943 اور مبلغ800 روپے بھی ڈکیتوں نے زبردستی نکال لئے اور فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے،اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی عمران رزاق،ڈی ایس پی شوکت محمود،ایس ایچ او سٹی عبدالشکوربھاری پولیس نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور صورتحال؛ کا جائزہ لیا،جبکہ تھانہ سٹی پولیس نے رانا مبین اختر کی مدعیت میں نامعلوم ڈاکووں کیخلاف مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کردی، ڈکیتی کی واردار ہونے پر صرافہ ایسوسی ایشن مظفرگڑھ کے صدر رانا عتیق الرحمن،جنرل سیکرٹری رانا محمد مذمل ،رانا محمد ندیم سمیت و دیگر عہدیداران نے آئی جی پنجاب ،آر پی او ڈیرہ غازیخان،اورڈی پی او مظفرگڑھ سے اپیل کی ہے کہ دن بدن بڑھتی ہوئی وارداتوں پر کنٹرول کرنے کیلئے خصوصی اقدامات کئے جائیں اور رانا مبین اختر کی ڈکیتی کے ملزمان کو گرفتار کرکے کیفرکردار تک پہنچایا جائے اور رقم و سامان کی برآمدگی بھی کروائی جائے،جبکہ اہل علاقہ نے ڈکیتی کی واردات ہونے پر احتجاج بھی کیا۔