ٹوکیو:پاکستان مسلم لیگ ن کے پریس ریلیز کے مطابق صدر مسلم لیگ ن جاپان رانا ابرار حسین نے کہا ہے کہ ۱۲ ستمبر بروز بدھ سے مسلم لیگ ن جاپان نے اعلان کیا تھا کہ بیگم کلثوم نواز مادر جمہوریت کی رحلت مسلم لیگ ن کے لیے خاص طور پر بہت بڑا صدمہ ہے ہم ان کی رسم دسواں تک جاپان کے اندر منعقدہ تمام تقریبات میں شرکت کرنے سے معزرت کرتے ہیں کسی بھی قسم کی خوشیوں کی تقریب ،جشن کی تقریب دعوتوں کی تقریب پر کوئی مسلم لیگی عہدیدار اور کارکن شرکت نہ فرمائے باقی یوم عشورہ کے پروگرام اور مساجد کے درس قرآن اس اعلان سے مستشنےٰ ہیں تمام مسلمان ان میں شرکت کریں اور جمعہ مبارک کی نماز کے بعد تمام مساجد اور مصلوں کے خطیب حضرات سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ بیگم کلثوم نواز کے لیے فاتح خوانی کروائیں مسلم لیگ ن جاپان آج لاہور میں کلثوم نواز کی نماز جنازہ کے بعد قرآن خوانی کا اعلان پارٹی کی مشاورت سے کرئے گی۔