نئی دہلی:  اداکارہ پروڈیوسر چترانگدا سنگھ ایک ٹی وی شو میں کھانا بناتے ہوئے نظر آنے والی ہے، اس فوڈ شو کا حصہ بن چترانگدا سنگھ دنیا کے الگ الگ حصوں میں گھوم گھوم کر کھاتے پیتے اور مستی کرتے نظر آئیں گی، چترانگدا سنگھ کا یہ نیا شو اگلے مہینے سے ایک انگلیش چینل پر نشر کیاجائے گا، چترانگدا سنگھ کی ہمیشہ سے ہی کچن میں کافی دلچسپی رہی اور وہ اپنے خاندان کو اکثر ذائقہ دار کھانا بنا کر کھلاتی رہی ہے، ایسے میں یہ فوڈ شو انکے لیے ایک بہترین تجربہ ہے.