ٹوکیو:پاکستان مسلم لیگ ن کے  صدر مسلم لیگ ن جاپان رانا ابرار حسین نے اپنے ایک بیان میں سابق وزیراعظم و قائد مسلم لیگ( ن) میاں نوازشریف کی اہلیہ سابق خاتون اول کلثوم نواز کی وفات پر گہرے رنج وغم کااظہارکرتے ہوئے اسے ملک و قوم اورمسلم لیگ ن کیلئے بڑاصدمہ قراردیا ہے،کلثوم نواز ایک انتہائی بہادر اور عزت دار خاتون تھیں، بیگم کلثوم نوازنے پرویز مشرف کی آمریت کیخلا ف جس عزم وحوصلے وبہادری کا ثبوت دیا تھا اورآمریت کاڈٹ کرمقابلہ کیا تھا اس کی آج ان کے مخالفین بھی تعریف کرنے پرمجبور ہوچکے ہیں ،بیگم کلثوم نوازایک بہادر خاتون تھیں انکی پاکستان میں جمہوریت کیلئے قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں۔ انہوں نے ہرمشکل وقت میں اپنے خاوند نوازشریف کاساتھ دیا اللہ تعالی انکے درجات کی بلندی اور انہیں جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائیں