دبئی : ایشیا کپ میں افغانستان کے ہاتھوں سری لنکا کی عبرتناک شکست کے بعد ہانگ کانگ اور بھارت کے درمیان کانٹے مقابلہ ہو گیاجبکہ آج پاک بھارت ٹاکرے پر پوری دنیا کے کرکٹرمداحو ں کی نظر ہے ،ایونٹ کے سنسنی خیز میچوں نے کرکٹ کی دنیا میں تہلکہ مچا دیا ۔آج بھارت اور ہانگ کانگ کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہوا جس کے بعد کرکٹ پنڈتوں نے اس گیم کو ہا نگ کانگ کی اخلاقی فتح قرار دے دیا ۔بھارت نے ہانگ کانگ کو 26رنز سے شکست دے دی ۔بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 285رنز بنائے تھے ۔ہانگ کانگ نے متاثر کن باولنگ کرتے ہوئے بھارت کی تین سو رنز سکور بورڈ پر لگانے کی خواہش پوری نہ ہونے دی ۔پھرہانگ کانگ کی جانب سے اننگز کا آغاز کرنے والے نزاکت خان 92 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں جبکہ انشومن 73 رنز بنا کر آوٹ ہوئے اور ان کی جگہ بابر حیات ،کارٹر،کے ڈی شاہ اعزاز خان میدان میں آئے ہیں لیکن خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے۔ہانگ کانگ مقررہ پچاس اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 259رنز بنا سکی ۔