جدہ : محکمہ ٹریفک کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل محمد البسامی نے واضح کیا ہے کہ خواتین کو ڈرائیونگ سکھانے والے نئے سکول قائم کرکے امیدوار خواتین کا رش ختم کردیا جائیگا۔غیرملکی میڈیارپورٹس کے مطابق البسامی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کو ڈرائیونگ سکھانے والے نئے سکول جلد کھل جائیں گے۔ ہمارا مقصد سعودی عرب میں ٹریفک کے نظام کو ترقی یافتہ ممالک کے ہم پلہ بنانا ہے۔ انہوں نے توجہ دلائی کہ عسیر، تبوک اور جدہ میں ٹریفک سلامتی کے نئے پروگرام شروع کردیئے گئے ہیں۔ ڈرائیونگ سکھانے والے ہر سکول میں مکمل متحرک ٹریفک قریہ بھی قائم کیا جائیگا۔ نرسری، پرائمری، مڈل اور ثانوی سکولوں کے طلباکو ٹریفک پیغامات کے ذریعے وسیع البنیاد تربیتی کورس کرائے جائیں گے۔