اسلام آباد: حریت رہنماءیاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے کہا ہے بھارت نے مقبوضہ وادی سمیت آزادکشمیر کاامن تباہ کر دیا ہے،وزیراعظم آزادکشمیر کے ہیلی کاپٹر نے ایل او سی کراس نہیں کی تھی۔ حریت رہنماءیاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج ظلم اور بربریت کا مظاہرہ کررہی ہے،عالمی برادری کو اس کا نوٹس لینا چاہئے،بھارت نے مقبوضہ وادی سمیت آزادکشمیر کاامن تباہ کر دیا ہے،کشمیری بہادر قوم اور نہتے ہو کر بھی جذبہ آزادی سے بھرپور ہے، وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے یو این میں بہت اچھی تقریر کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں کشمیری نہتی جنگ لڑ رہے ہیں ،بھارتی فوجی کشمیریوں کی لاشیں غائب کردیتے ہیں،کشمیری پرحملہ انفرادی واقعہ نہیں ہوتا،یہ بھارت کی ریاستی پالیسی ہے،بھارتی آرمی چیف کھلے عام دھمکیاں دے رہاہے،وزیراعظم آزادکشمیر کے ہیلی کاپٹر نے ایل او سی کراس نہیں کی تھی ،بھارت میں 8لاکھ فوج مقبوضہ کشمیر میں دہشت گردی کر رہی ہے ،بھارتی فوج کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کی جائیں۔