گوجرانوالہ: تھانہ کھیالی کے علاقے میں فائرنگ سے2افراد جاں بحق ہو گئے ہیں ،واقع کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ہے ،پولیس نے جاں بحق ہونے والے افراد کی نعشیں ہسپتال منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ گوجرانوالہ میں ملزمان نے فائر نگ کر کے دو افرادضیغم اور قیصر کو قتل کر دیا ہے اور موقع سے فرار ہو گئے ہیں واقع کی اطلاع پر ریسکیو کی ٹیمیں اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی پو لیس نے جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشیں قبضہ میں تفتیش شروع کر دی ہے ،پولیس کے مطابق مقتولین کے لواحقین کی طرف سے درخواست وصول ہونے کے بعد کارروائی شروع کی جائے گی۔