سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے جموں کے علاقے سدرا میں مسلمانوں کے درجنوں گھر مسمار کر دیے۔ تفصیلات کے مطابق قابض بھارتی فوج نے جموں کے علاقے سدرا میں روتے بلکتے بچوں کی بھی پرواہ نہ کی اور درجنوں گھر بلڈوزکر دیے،کارروائی بھارتی جنتا پارٹی کی ایما پر کی گئی جس کا مقصد جموں کے مسلمانوں کو خوفزدہ کرنا ہے۔جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے غیر قانونی طور پر نظر بند چیئرمین یاسین ملک نے کہا ہے کہ بھارت نے نام نہاد بلدیاتی انتخابات سے پہلے مقبوضہ علاقے میں حریت رہنماؤں ، کارکنوں اور عام کشمیر ی نوجوانوں کی غیر قانونی گرفتاری کا سلسلہ تیز کر دیا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں رچائے جانے والے نام نہاد انتخابی ڈراموں کی کوئی اہمیت نہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں سکھوں نے بھی نام نہاد پنچایتی اور بلدیاتی انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا ہے۔