لاہور: مسلم لیگ ن کے سابق ممبر قومی اسمبلی اور ضمنی انتخاب میں پی پی 164 سے ن لیگ کے امیدوار سہیل شوکت بٹ سمیت ان کے 4 ساتھیوں پر غیر قانونیاسلحہ کی نمائش پرمقدمہ درج کرتے ہوئےچار افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ لاہور پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سہیل شوکت بٹ سمیت 4 افراد پر اسلحہ کی نمائش پرمقدمہ درج کرتے ہوئے ن لیگی رہنما کے4 سیکیورٹی گارڈزکو گرفتار کر لیا ہے، ،پولیس نے سہیل شوکت بٹ اور اس کے ساتھیوں سےغیر قانونی اسلحہ برآمد کرلیا۔ایس پی کینٹ آصف امین کا کہنا ہے کہ سہیل شوکت بٹ اوراسکے ساتھیوں پر تھانہ ہیئر میں مقدمہ درج کیاگیا ہے۔واضح رہے کہ سہیل شوکت بٹ پی پی164کےضمنی الیکشن میں(ن)لیگ کےامیدوارہیں اور اس سے قبل بھی ان پر کئی مقدمات درج ہیں ،گذشتہ سال لاہور میں پیپلز پارٹی کے رہنما بابر بٹ قتل ہو گئے تھے ان کے بھائی نےتھانہ مناواں میں بابر بٹ کے قتل کا مقدمہ سہیل شوکت بٹ جو اس وقت ایم این اے تھے پر درج کروایا تھا