شانگلہ الپوری ( رضا شاہ سے ) الخدمت فاونڈیشن خیبر پختون خواہ کے صدر خالد وقاص چمکنی نے شانگلہ پریس کلب الپوری میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوے الخدمت فاونڈیشن کے سر گرمیوں پر روشنی ڈالی اس موقع پر سید انور شاہ صدر الخدمت فاونڈیشن شانگلہ نجم اللہ امیر جماعت اسلامی شانگلہ قیم جماعت اسلامی شانگلہ عبد الحق صدر تنظیم اساتذہ پاکستان حاجی نواب ،حافظ اسرار احمد شکیل احمد اور دیگر موجود تھے خالد وقاص چمکنی نے کہا کہ الخدمت فاونڈیشن کا نیٹ ورک ملک نہ صرف پاکستان میں بلکہ بیرون پاکستان بھی فلاحی سر گرمیاں جاری رکھے ہوے ہیں شانگلہ میں اس وقت اٹھ ہزار افراد الخدمت فاونڈیشن سے مستفید ہو رہے ہیں ہم تعلیم صحت اور دیگر فلاحی کام کر رتے ہیں شانگلہ میں ہمارا المبولنس سروس بھی ہے تاہم ہم مزید ایمبولنس فراہم کر کے غریب اور نادار عوام کو سہولیات دینگے انھوں نے کہا کہ ہم معذور افراد کو ویل چیر بھی فراہم کر رہے ہیں قدرتی افات میں الخدمت فاونڈیشن کا کردار روز روشن کی طرح عیاں ہے یتیموں کے لے سہولیات فراہم کر رہے ہیں ضلعی سپورٹ پروگرام میں ہم غریب بچوں کوماہانہ وظیفہ فراہم کررہے ہیں شانگلہ تک یہ دایرہ وسیع کیا جاے گا صاف پانی کو مہیا کرنا ہماری ترجیہات میں شامل ہے ہم اس وقت ایک ہزار منصبوں پر کام کر رہے ہیں ہم انشااللہ ضلع شانگلہ میں بہت جلد ایک لیب قایم کرینگے تاکہ غریب عوام کو ریلف مل سکے ابھی چھ لاکھ افراد کو لیب نیٹ ورک سے مستفید ہورہے ہیں سٹیریٹ چلڈرن ہمارا ایک پراجیکٹ ہے جس کو ہم مزید وسیع تر بناینگے اور شانگلہ میں بھی ایک لیب قایم کرینگے جس میں نادار افراد ہر قسم کی سہولیات فراہم ہو گی ۔