اسلام آباد:اداکارہ عائشہ خان نے شوبز میں واپسی کا فیصلہ کر لیا۔ بتایا گیا ہے کہ انہوں نے شادی کے بعد پہلی بار اپنا فوٹو شوٹ کرایا جس کی چند تصاویر منظرعام پر آ گئی ہیں۔یاد رہے کہ عائشہ خان نے رواں سال اپریل میں شادی کے بعد شوبز کو ہمیشہ کے لئےخیرباد کہتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ وہ اب گھریلو زندگی ہی گزاریں گی لیکن اب ان کا شوٹ منظرعام پرآنے کے بعد ان افواہوں کو تقویت مل رہی ہے کہ وہ شوبز میں واپس آ رہی ہیں۔ یہ بھی معلوم ہواہے کہ عائشہ خان بعض ذاتی وجوہات کی بناپر شوبز میں واپسی کا باقاعدہ اعلان تو نہیں کریں گی لیکن وہ خاموشی سے کام کرتی رہیں گی۔