گگو منڈی ۔۔۔گگو منڈی میں ہاؤسنگ کالونیوں کی بھر مارسادہ لوح لوگ لٹنے لگے متاثرین کا پریس کلب میں آ کر چیف جسٹس سے نوٹس لینے کامطالبہ تفصیلات کے مطابق گگو منڈی میں غیر کانونی ہاؤسنگ کالونیوں کی بھر مار بسم اللہ گارڈن کے نام سے بننے والی کالونی کے مالکان لوگوں سے کروڑوں روپے لوٹ کر فرار چراغیہ ڈویلپر کے مالک حاجی محمد اصغر بھٹی سکنہ 470 گ ب سمندری نے گگو منڈی میں بسم اللہ گارڈن کے نام سے ہاؤسنگ کالونی بنائی ہوئی تھی مقامی لوگوں کو پلاٹ دینے کا جھانسہ دے کر مال مویشیاں اور کروڑوں روپے لے کر رفو چکر ہو گیا متاثرین نے پریس کلب میں آکر کہا کہ حاجی اصغر بھٹی ایک فراڈیا شخص ہے جو مختلف شہروں میں نام نہاد ہاؤسنگ کالونیاں بناتا ہے اور بڑی بڑی گاڑیوں پر آنا جانا رکھتا ہے مقامی متاثرین میں میاں طاہر وارثی نے کہا کہ میں نے اپنی گاڑی بیچ کر دو دکانیں 8 لاکھ 50 ہزار روپے میں لیں جب اس کے پاس انتقال کروانے کے لئے گیا تو اس نے مجھے کہا کہ کونسی دکانیں اب دکانوں کو بھول جاؤ اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں طاہر وارثی کی درخواست پر مقامی تھانہ میں پرچہ تو درج ہو گیالیکن ابھی تک گرفتاری عمل میں نہیں آسکی پولیس کا موقف ہے کہ یہ فراڈیا کئی اور مقدمات میں بھی مطلوب ہے ہم اس کو ڈھونڈہ رہے ہیں بعض مقدمات میں یہ ملزم اشتہاری ہو چکا ہے اس کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا

گگو منڈی ۔۔۔۔ڈکیتی کی واردات میں چار نامعلوم ڈاکو گن پوائنٹ پر 8تولے طلائی زیور ات اورپچاس ہزار روپے لوٹ کر فرار مقدمہ درج
تفصیلات کے مطابق مقامی آڑھتی شہزاد شکور ولد عبدالشکور نے درخواست دی ہے کہ میں نواحی گاؤں 255/EB اپنے سسرال گیا ہوا تھا کہ رات تقریباًدھائی بجے کے قریب چار مسلح نامعلوم ڈاکو ہمارے گھر میں داخل ہو گئے اور اسلحہ کے زور پر میرے سسر محمد سرور،برادر نسبتی عبدالرحمان اور گھر کے دیگر افراد کو گن پوائنٹ پر ایک جگہ اکٹھا کر لیا اور گھر کی چابیاں مانگنے لگے انکار پر اہل خانہ کو تشدد کانشانہ بنایا گیا جس کی وجہ سے میرے سسر کی آنکھ پر شدید چوٹیں آئیں جس پر ہم نے گھبرا کر ڈاکوؤں کو گھر کی چابیاں دے دیں گھر میں موجود جستی پیٹی سے آٹھ تولہ طلائی زیورات مالیتی چار لاکھ پچاس ہزار روپے اور قیمتی پارچہ جات اور بقدی پچاس ہزار لوٹ کر فرار ہوگئے پولیس نے مقدمہ درج کر لیا

گگو منڈی ۔۔۔قتل کے مقدمہ میں مطلوب ملزم کو پناہ دینے کے الزام میں ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج
تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں 255/EB میں ظہیر نامی شخص جو کہ قتل ہو گیا تھا گذشتہ روز پولیس کو اطلاع ملی کہ اس کا قاتل محمد افضل ولد محمد ارشاد قوم حجام اپنے گھر میں موجود ہے پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے اس کے بھائی راشد علی کے گھر ریڈ کیا تو پولیس کو دیکھ کر راشد علی اپنے بھائی محمد افضل کو اپنے ساتھ لے کے گھر کے دوسرے حصہ سے فرار ہو گیا پولیس نے مقدمہ درج کر لیا