سرگودہا(یونس وفا سے )حبیب بنک واڈھی برانچ میں ٹیوب ویل آپریٹر پنشر و دیگر ملازمین و پنشنراحسان کرڑ مانووال کلاں ،غضنفر حسین شاہ مانگووال خورد،محمدریاض،محمداسلم گجرانوالہ و دیگر ریٹائرڈ ٹیوب ویل آپریٹر کو مورخہ10ستمبر تک پنشن نہ ملی ہے بی بی سی نمائندہ سے بات کرتے ہوئے پنشنروں نے بتایا کہ منیجرحبیب بنک واڈھی ہمیں ذلیل و خوار کررہا ہے مہنگائی کے اس دور میں جب مہینہ 40/45دن کا ہو جائے تو ملازمین و پنشنر کتنی مشکلات سے دوچار ہوتے ہیںنمائندہ بی بی سی سے متعلقہ بنک منیجر نے بات چیت کرتے ہو ئے کہا کہ تقریباً ساٹھ پنشنر باقی رہ گئے ہیں جن کو ٹیکنیکل وجوہات کی بنا پر ادائیگی نہ کر سکے تاہم آج 10ستمبر کو بنک ادائیگی کر دے گا لیکن آ ج بھی پنشن کی ادائیگی نہ ہوسکی اور پنشنر مایوس لوٹ گئے منیجر کی عدم توجہ اور پنشن کی اب تک ادائیگی نہ کرنے پر پنشنروں نے چیرمین بینکنک کونسل پاکستان سے انکوائری کی اپیل کی ہے ۔