ملتان(صفدرعلی بخاری سے) پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی کال پر ملتان یونین آف جرنلسٹس کے زیر اہتمام ملک میں میڈیا پر غیر اعلانیہ سنسر شپ، میڈیا ورکرز کی برطرفیوں اور تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف پریس کلب سے نواں شہر چوک تک احتجاجی ریلی نکالی گئ اور مظاہرہ کیا گیا جس کی قیادت صدر ایم یو جے رئوف مان اور جنرل سیکرٹری ایم یو جے ملک شہادت حسین نے کی۔ اس موقع پر صحافیوں نے احتجاجی بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر آزادی صحافت اور صحافیوں کے معاشی تحفظ کے حوالے سے نعرے درج تھے۔ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے صدر ایم یو جے کا کہنا تھا کہ اداروں سے بڑے پیمانے پر ملازمین کی برطرفیاں صحافی برادری میں بے چینی کو سبب بن رہی ہیں، ملازمین کی جبری برطرفیوں کو روکا جائے، ملازمین کی تنخواہوں کی بروقت ادائیگیوں کو ممکن بنایا جائے، اس سلسلہ میں حکومت اپنا موثر کردار ادا کرے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا مالکان نے کئی کئی ماہ تک تنخواہیں ادا نہ کرنا معمول بنا لیا ہے، تنخواہوں کے مطالبے پر بغیر کسی نوٹس کے بقایا جات دئیے بغیر ملازمت سے فارغ کر دیا جاتا ہے جو کہ افسوس ناک ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ میڈیا اداروں کے دئیت جانے والے سرکاری اشتہارات کو ملازمین کی تنخواہوں کی بروقت ادائیگی سے مشروط کیا جائے۔ جنرل سیکرٹری ملک شہادت حسین نے کہا کہ صحافیوں کی جبری برطرفیاں اور تنخواہوں کی عدم ادائیگی ریاست کے چوتھے ستون کو کمزور کرنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے میڈیا ہائوسز پر غیر اعلانیہ پابندیوں، میڈیا ہائوسزسے ورکرز کی چھانٹیوں، تنخواہوں کی عدم ادائیگی اور صحافیوں کو حراساں کرنے کے واقعات پر کڑی تنقید کرتے ہوئے مربوط قانون سازی کا بھی مطالبہ کیا۔ دیگر مقررین کا کہنا تھا کہ جن قلم کے مزدوروں کو بے روزگار کیا گیا ہے ان کو فوری طور پر بحال کیا جائے تاکہ میڈیا انڈسٹری میں بڑھنے والی بے چینی اور ورکرز کی برطرفیوں سے پیدا ہونے والا غم و غصہ ختم ہو سکے ۔ ایم یو جے کی احتجاجی ریلی اور مظاہرے میں پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے سابق فنانس سیکرٹری مظہر خان، ایم یو جے کے عہدیداران نائب صدر انجم پتافی، فنانس سیکرٹری شفقت بھٹہ، جوائنٹ   سیکرٹری وسیم خان، اراکین مجلس عاملہ خواجہ اشرف صدیقی، واثق رئوف ، میڈیا ورکرز ( ایم ڈبلیو او ) ملتان کےسرپرست اعلیٰ، چیئر مین،صدرو جنرل سیکرٹری سمیت سینئرصحافیوں بیورو چیف اب تک نیوز شریف جوئیہ، بیورو چیف ہم نیوز عادل نظامی، بیورو چیف ڈان نیوز تاثر گجر، مظہر جاوید سیال، عبدالستار قمر، دل محمد خان، محمد مظہر، ظفر اقبال، اجمل چودھری، خالد کھاکھی، اختر اعوان،  قلب ھسن، صفدر بخاری، عدنان خان، عبداللہ طارق سہو، شاہد عمران قریشی، عادل چودھری، ، نیاز گل،رائو آصف، عمیر علی، شکیل چودھری، علی عمران، عقیل چودھری، طارق چودھری، ثاقب نذیر، عابد بلوچ، محمد سعید، انیس احمد، ممبر مرکزی رویت ہلال کمیٹی علامہ خالد محمود ندیم، چئیرمین پی ایچ اے اعجاز حسین جنجوعہ، پیپلز پارٹی کے رہنمائوں سینئر نائب صدر جنوبی پنجاب خواجہ رضوان عالم، ضلعی جنرل سیکرٹری رائو ساجد علی، سٹی صدر ملک نسیم لابر، سیکرٹری تعلقات عامہ جنوبی پنجاب بابو نفیس انصاری، سیکرٹری اطلاعات ملتان سٹی خواجہ عمران، ضلعی جنرل سیکرٹری یوتھ ملک ندیم، سٹی صدر خواتین ونگ عابدہ بخاری، صدر پیپلز لائرز جنوبی پنجاب شیخ غیاث الحق ایڈووکیٹ، ملک رمضان کمبوہ، آل پاکستان انجمن تاجران کے نمائندوں مرکزی چئیرمین خواجہ سلمان صدیقی، صدر جنوبی پنجاب شیخ جاوید اختر، چئیرمین ملتان سٹی خالد محمود قریشی، شاہد شکور، مرزا نعیم بیگ، حاجی عبدالغفور، کامران بھٹہ، کاشف قریشی، شاہد محمود انصاری، قومی تاجر اٹحاد کے نمائندوں صدر سلطان محمود ملک، سٹی صدر عارف فصیح اللہ، ملک الطاف حسین لنگاہ، آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کے رہنمائوں کالد جاوید سنگھیڑا، ممتاز راٹھور، صدر ایپکا اینٹی کرپشن سہد ارشاد شاہ، صدر انجمن تاجران خاور سنٹر کلب عابد خان، پاکستان عزاداری کونسل کے چئیرمین علامہ مجاہد عباس گردیزی، علامہ عبدالحنان حیدری، صدر مرکزی تنظیم لائسنسداران عزاداری مہر مزین عباس چاون، انجمن تحفظ عزاداری کے سیکرٹری جنرل سید طالب حسین پرواز، ترجمان شیعہ علماء کونسل جنوبی پنجاب بشارت قریشی، مطلوب حسین بخاری، ترجمان مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب محمد ثقلین نقوی، جماعت اہل سنت ملتان کے نمائندوںضلعی آرگنائزر قاضی محمد بشیر گولڑوی، ضلعی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر محمد ارشد بلوچ، سیکرٹری اطلاعات ملتان سٹی مولانا مختار حسین گولڑوی، صدر تنظیم علماء اوقاف مولانا محمد رمضان چشتی، تنظیم آئمہ مساجد کے نمائندوں جوائنٹ سیکرٹری مولانا غلام شبیر چشتی، ترجمان مولانا ہاشم چشتی، جمیعت علماء پاکستان کے رہنماء قاری محمد نواز مہروی، اہلحدیث یوتھ فورس جنوبی پنجاب کے جنرل سیکرٹری قاری ہدایت اللہ رحمانی، پاکستان اسلامک فورم کے نمائندوں صدر مولانا غلام مصطفیٰ فردوسی، میاں جمشید اجمل، ایوب اختر، محمد عبداللہ، پاکستان سنی تحریک ملتان کے ڈویژنل صدر محمد ندیم مدنی، سرائیکستان قومی اتحاد کے نمائندوں چئیرمین خواجہ غلام فرید کوریجہ، ظہور دھریجہ، اجالا لنگاہ، مہر مظہر کات، چئیرمین ستھیال ویلفئیر ایسوسی ایشن محمد اقبال قادری ایڈووکیٹ، پیرا میڈیکل سٹاف فیڈریشن نشتر کے نمائندوں مہر اشرف ساقی، سید نصیر شاہ، شیخ رفیق سمیت دیگر سیاسی و مذہبی جماعتوں، تاجر تنظیموں، ٹریڈ یونینز اور وکلاء و سول سوسائٹی کی تنظیموں کے نمائندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کرکےصحافیوں سے اظہار یکجہتی کیا