رحیم یار خان (بی بی سی)چاچڑاں شریف میں ایچ آئی وی  (ایڈز ) کے ایک مریض کا ٹیسٹ مثبت نکل آیا مزید لوگوں میں ایچ آئی وی  مثبت نکلنے کا امکان ،ہسپتال زرائع تفصیل کے مطابق چاچڑاں شریف کے رہائشی عقیل احمد کا ایڈزٹیسٹ مثبت نکلنے پر لوگوں میں تشویش کی لہر عقیل کو مسلسل بخار رہنے پر وہ BHU چاچڑاں میں گیا وہاں میڈیکل آفیسر ڈاکٹر فیاض حسین نے اسے خان پو ر ایڈز لیباٹرٹیسٹ کرنے کا کہا لیکن لڑکا ہسپتال سے رفوچکر ہو گیا جس پر میڈیکل آفیسر نے HIV یونٹ اطلاع کرنے پرخان پور کی ٹیم نے BHU آ کر اس کی سلائیڈ بنائی جس پر اس کا HIV ٹیسٹ مثبت نکل آیا محکمہ صحت کے مطابق ایک مریض کا HIV مثبت نکلنے سے اور لوگوں کے ایڈز ٹیسٹ مثبت نکل سکتے ہیں چاچڑاں شریف کے لوگوں کا ڈی سی او رحیم یار خان اور ڈی ایچ او ڈاکٹرمخدوم بشارت حسین سے اپیل کی ہے کہ محکمہ صحت کی ٹیمیں چاچڑاں شریف بھجیں جائیں تاکہ اس کے ساتھ رہنے والے اور اردگرد کے لوگوں کا ایڈز ٹیسٹ کیا جائے تاکہ اس موزی بیماری کو پھلنے سے بچا جا سکے