رحیم یار خان(بی بی سی) 83 ٹیموں کو ڈھیر کرنے بے بعد فائنل میں پہنچنے والی المدینہ کرکٹ کلب چاچڑاں شریف نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد فلڈلائٹ ٹورنامنٹ جیت لیا ،لکی سٹار کرکٹ کلب کو تین رنز سے شکست ،فائنل میچ کو ہزاروں تماشائیوں نے دیکھا چیئر مین ٹاون کمیٹی کوٹ مٹھن حمزہ کمال فرید ،راو سرفراز اور چیئر مین یو سی چاچڑاں محمد فرید کوریجہ نے انعامات تقسیم کیے چاچڑاں شریف میں جشن کا سماں تفصیل کے مطابق کوٹ مٹھن میں جاری فلڈ لائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل المدینہ کرکٹ کلب چاچڑاں شریف اور لکی سٹار کوٹ مٹھن کے درمیان ہوا ،المدینہ کرکٹ کلب نے پہلے کھلتے ہوئے مقررہ 8 اوورز میں 80 رنز بنائے جواب میں لکی سٹار کرکٹ کلب نے 77 رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد المدینہ کرکٹ کلب نے فائنل جیت کر ٹورنامنٹ اپنے نام کر لیافائنل میچ کو ہزاروں تماشائیوں نے دیکھا ،مہمان خصوسی چیئرمین ٹاون کمیٹی کوٹ مٹھن حمزہ کمال فرید ،راو سرفراز اور چیئرمین یوسی چاچڑاں محمد فرید کوریجہ نے المدینہ کے کپتان ثاقب شہزاد اعوان و ٹیم کو ٹرافی اور موٹر سائیکل دیا جبکہ مین آف دی میچ ہمدانی قریشی کو دیا گیا جبکہ نیازی ویلفیئر ٹرسٹ کے چیئر مین سرداد محمد نیازی نے نیازی ویلفیئر کی جانب سے المدینہ کرکٹ کلب کو بھی ٹرافی دی ،چاچڑاں میں المدینہ کرکٹ کلب کی جیت میں جشن کا سماں اور سارے شہر میں دھول کی تھاپ پر ٹرافی دکھائی گئی