لاہور : پاکستانی کھلاڑی شعیب ملک اور ثانیہ مرزاکے گھے کچھ دن قبل بیٹے کی پیدائش ہوئی جس کا نام جوڑے نے اذہان رکھا ہے تاہم 15 نومبر کو ثانیہ مرزا کی سالگرہ تھی جس دن وہ 32 سال کی ہو گئی ہیں اور اس دن کو بھی جوڑے نے بھر پور انداز میں منایا ۔ سالگرہ کے موقع پر بنائی گئی ایک تصویر شعیب ملک نے سوشل میڈیا پر شیئر کر دی تو ہنگامہ برپا ہو گیا ۔تفصیلات کے مطابق شعیب ملک نے ثانیہ مرزا کی سالگرہ مناتے ہوئے ایک تصویر انسٹا گرام پر شیئر کی جس میں ایک طرف کھلاڑی بیٹھے ہیں جبکہ دوسری جانب ایک خاتون ہیں اور دونوں مل کر ثانیہ مرزا کے گال پر بوسہ لے رہے ہیں تاہم درمیان میں ثانیہ مرزا مسکرا رہی ہے جو کہ فیملی کے آپس میں محبت کا مظہر ہے ۔