ایڈنبرا(بی بی سی ) پاکستان نے پہلے ٹی ٹوینٹی میچ میں سکاٹ لینڈ کو 48رنز سے شکست دیدی ہے ۔تفصیلات کے مطابق سکاٹ لینڈ کی ٹیم پاکستان کی جانب سے دیئے گئے 205 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 6وکٹوں کے نقصان پر 156رنز بنا نے میں ہی کامیاب ہوئی جس میں لیسک 38رنز کے ساتھ پہلے ، کاٹزر 31 رنز کے ساتھ دوسرے اور مونسے 25 رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے ان کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی خاطرخواہ کارکردگی دکھانے میں کامیاب نہیں ہوا ۔پاکستان کی جانب سے شادا ب خان اور حسن علی نے اچھی باولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو دو کھلاڑیوں کو پولین پہنچایا جبکہ محمد نواز اور محمد عامر نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا ۔اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر204رنز بنائے جس میں سرفراز احمد نے کمال بیٹنگ کا مظاہر ہ کرتے ہوئے 89 رنز کی اننگ کھیلی اور ناقابل شکست رہے ان کے بعد شعیب ملک نے 53 رنز بنا کر قومی ٹیم کو بڑی سپورٹ فراہم کی۔ فخر زمان اور احمد شہزاد نے میدان میں اس تر کر کھیل کا آغاز کیا لیکن دونوں ہی کھلاڑی قابل دید کاکردگی دکھانے میں کامیاب نہ ہوئے ، فخر زمان 21 اور احمد شہزاد صرف 14 رنز بنانے میں کامیا ب ہوئے ، ان کے بعد تیسرے نمبر پر آنے والے حسین طلعت بھی صرف 18 رنز ہی بنانے میں کامیاب ہوئے۔ ٹیم کی تین وکٹیں گر چکی تھی جس پر قومی ٹیم کے کپتان سرفراز اور شعیب ملک نے سینئر بیٹسمین ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور نصف سینچریاں سکور کیں۔سرفراز احمد 89 کے ساتھ پہلے اور شعیب ملک 53رنز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔