ملتان ( صفدرعلی بخاری ) انٹر میڈیا کرکٹ ٹورنامنٹ کے دلچسپ میچز ایم سی سی کرکٹ گراؤنڈ میں جاری ہیں۔ کھیلے جانیوالے میچ میں شہادت حسین الیون نے نےاچھے مقابلے کے بعد مکرم الیون کو 9رنز سےشکست دیدی۔مکرم الیون کے کپتان مکرم نےٹاس جیت کر شہادت الیون کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دیدی ۔شہادت الیون نے مقررہ 15اوورز میںبغیر وکٹ گنوائے141رنز بنائے۔مکرم الیون کے تمام باؤلر اوپنر محمد ایوب اور محمد امجد میئو کی جارحانہ بلے بازی کے سامنے بے بس دکھائی دئیے۔محمد ایوب نے اپنی اننگ میں 7چوکوں کے ساتھ 78رنز ناٹ آوٹ بنائے۔محمد امجد مئیو نے38رنز کی اننگ کھیلی،انہوں نے 2چوکے لگائے۔مکرم الیون کی جانب سے حماد ،ونود،احسن ،محمد علی،خالد اسماعیل اور طاہر خان نے باولنگ کی،لیکن تمام باؤلر وکٹ لینے میں ناکام رہے۔مکرم الیون کی جانب سےفتح کیلئے درکار142رنز کے حصول کیلئے افراز اور احسن نے اننگ کا شان دار آغاز کیا۔پہلے10اوورز میں میچ کا پلڑا مکرم الیون کے حق میں رہا ،لیکن پھر احسن کو42رنز پر کپتان نے پویلین واپس بلوا کر محمد علی کو بیٹنگ کیلئے بھجوایا،لیکن وہ 8رنز پر ارسلان زبیر کے ہاتھوں بولڈ ہو گئے۔بعد ازاں طاہر خان بلے بازی کیلئے لیکن ان کی جانب سے لگا تار بالز ضائع کرنے سے میچ شہادت الیون کی جھولی میں آگرا،مکرم الیون پریشر میں آئی تو دوسری جانب سے افراز جو کہ 43رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے،نے بھی ایک ساتھ 5گیندیں ضائع کر دیں ۔انہوں نے اپنی اننگ میں 5چوکے بھی لگائے،میچ کے اختتام پر مکرم الیون نے2وکٹوں پر132رنز بنائے۔یوں یہ میچ شہادت الیون نے 9رنز سے جیت لیا۔ایوب الیون کی جانب سے محمد ایوب ، عمیر طفیل، منیب سرور ،شہادت حسین اور ارسلان زبیر نے باؤلنگ کی۔ارسلان زبیر 33رنز کے عوض2وکٹیں لے کر سب سے کامیاب بالر ثابت ہوئے۔ محمد ایوب کو78رنز کی شان دار اننگ پرمیچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔