راولپنڈی:  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے متحدہ عرب امارات کے سفیر نے ملاقات کی۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم سلیم الزابی نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) میں جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔یاد رہے کہ گزشتہ دنوں آرمی چیف نے وزیر اعظم عمران خان کے ہمراہ متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا تھا۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے متحدہ امارات کا کامیاب دورہ کیا تھا جس کے بعد دونوں ممالک کے آپس میں تعلقات کومزید فروغ ملا ہے ۔