اسلام آباد: اپنی شعلہ بیانی اور اپوزیشن پر کڑی تنقید کے حوالے سے مشہور وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری صرف ایک رن پر آئوٹ ہوگئے۔ اسلام آباد میں ڈیمز کے لیے عطیات جمع کرنے کیلئے ارکان قومی اسمبلی اور پی سی بی کی ٹیموں کے درمیان کرکٹ میچ ہوا۔ بیٹنگ کے لیے جانے سے قبل وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ خوبصورت گراﺅنڈ اور اچھا دن ہے، یہ میچ پانی کیلئے ہو رہا ہے اور پی ٹی آئی کی حکومت ماحول کو ترجیح دیتی ہے۔ فواد چوہدری نے بلند و بانگ دعوے کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹرینز مدمقابل ٹیم کو ہرا دیں گے، میں تو میچ میں تباہی مچا دوں گا اور اپوزیشن کا سارا غصہ یہیں نکالنا ہے، اگر چیف جسٹس صاحب یہاں ہوتے تو ان کو بھی میچ کے لیے بلاتے۔ لیکن اپنے دعوو¿ں کے برعکس وزیر اطلاعات فواد چوہدری صرف ایک رن بناکر آﺅٹ ہوگئے۔