لاہور: نیب نے شریف خاندان کو سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور اپوزیشن لیڈر شہبازشریف سے ملاقات کی اجازت دیدی ہے ۔ نوازشریف ، مریم نواز ، شہبازشریف سے سمیت ان کے اہل خانہ کے بیشتر اراکین کل شہبازشریف سے ملاقات کریں گے ۔ اہل خانہ کی جانب سے نیب کو ملاقات کیلئے درخواست دی گئی تھی جسے منظور کر لیا گیا ہے ۔یاد رہے کہ شہبازشریف آشیانہ ہاوسنگ سکیم سکینڈل میں نیب کی حراست میں ہیں ۔