لاہور: نیب کی حراست میں موجود اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی اہلیہ تہمینہ درانی نے ان کی صحت اور ان کے چیک اپ کیلئے میڈیکل بورڈ تشکیل نہ دیے جانے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ تہمینہ درانی نے ہفتہ کے روز اپنے شوہر سے نیب آفس لاہور میں ملاقات کی جس کے بعد ایک ٹویٹ میں انہوں نے شہباز شریف کی صحت کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے لکھا ”شہباز شریف سے ملاقات کے بعد میں بہت پریشان ہوں۔ شہباز شریف کینسر کے مریض ہیں، لندن میں ڈاکٹرز ان کا باقاعدگی کے ساتھ چیک اپ کرتے اور بلڈ ٹیسٹ لیتے تھے۔ شہباز شریف کے اسلام آباد میں ہونے والے بلڈ ٹیسٹ میں کچھ غیر معمولی علامات ظاہر ہوئی ہیں جس کے بعد ان کے چیک اپ کیلئے میڈیکل بورڈ بنایا جانا تھا جو ابھی تک نہیں بن سکا، آخر کیوںمیڈیکل بورڈ نہیں بنایا گیا؟“۔