لاہور:لاہور کے سروسز ہسپتال میں مریضہ کے ساتھ مبینہ زیادتی کی میڈیکل رپورٹ سامنے آ گئی ہے جس میں خاتون کے زیادتی کی تصدیق نہیں ہو سکی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق میڈیکل رپورٹ میں کہا گیاہے کہ خاتون کیساتھ زیادتی کی تصدیق نہیں ہو سکی ،خاتون کی جانب سے لگانے والے الزامات بے بنیاد ہیں۔ واضح رہے کہ مریضہ کی جانب سے الزام لگایا گیا تھا کہ آپریشن کے بعد اسے وارڈ میں زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے،میڈیا پر خبر نشر ہونے پر وزیر صحت پنجاب نے نوٹس لے کر انکوائری کیلئے بورڈ تشکیل دیا تھا، خاتون کے میڈیکل معائنے کیلئے ٹیسٹ کئے گئے جس کی وجہ رپورٹ سامنے آگئی ہے اور اس میں خاتون سے زیادتی کی تصدیق نہیں ہو سکی۔