لاہور:  مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے خاندان کے دیگر افراد کے ساتھ نیب آفس میں شہبازشریف سے ملاقات کی ۔ نوازشریف نے نیب آفس لاہور میں میاں شہبازشریف سے ملاقات کی ، اس موقع پر ان کے ساتھ شریف فیملی کے دیگر ارکان مریم نواز، نصرت شہباز اور حمزہ شہباز بھی موجود تھے ، ملاقات کے بعد نوازشریف ، مریم نواز اور نصرت شہباز نیب آفس سے ر وانہ ہوگئے لیکن حمزہ شہباز اپنے تایانوازشریف کے ساتھ نیب آفس سے باہر نہیں آئے اور ان کی اپنے والد کے ساتھ ملاقات نواز شریف کی روانگی کے بعد  بھی کافی دیرتک جاری رہی ۔