رحیم یار خان (اکرم طارق )چاچڑاں شریف میں مجاہد حسین دشتی شہید کانسٹیبل کی دوسری بری کے موقع پر محفل میلاد و نعت خوانی کی تقریب منعقد ہوئی تقریب کی صدارت سجادہ نشین حاجی پور پیر سبحان علی شاہ نے کی مہمان خصوصی میں چیف آف دشتی سردار میر چاکر خان ،چیئر مین یو سی چاچڑاں خواجہ محمد فرید کوریجہ ،ڈی ایس پی خان پور کی طرف سے محمد آصف محرر،محمد ارشد ،انچارج پولیس چوکی عنایت اللہ نے شرکت کی محفل میلاد سے خطاب کرتے ہوئے پیر سید فیضان جمیل ،مولانا قاسم شاہ ،سید احمد شاہ سانول نے کہا کہ میلاد منانے سے جذبہ ایمانی کو تقویت ملتی ہے مجاہد حسین دشتی نے اپنی فرض شناسی میں جان کا نذرانہ پیش کیا اور امر ہو گیا نعت خواں وسیم رضا قادری ،عابد نواز سعیدی ،حنیف حسن فریدی نے گلہائے عقیدت پیش کر کے شرکاء کے دل موہ لیے تقریب میں زاہدحسین گھلیجہ ،ڈاکٹر شہباز کوریجہ ،خواجہ ابراھیم راہی ،کونسلر رب نواز خان دشتی ،شاہ نواز خان دشتی ،محمد طارق دشتی ،امیر نواز خاں سمیت کثیر تعداد میں لوگوں کے شرکت کی برسی کے بعد مجاہد حسین دشتی کی قبر پر ڈی ایس پی خان پور کی طرف سے پھولوں کا گلدستہ رکھا گیا اور فاتحہ خوانی کی گئی