رحیم یار خان (اکرم طارق)فنڈ کی عدم فراہمی،احمد کڈن کو دریائی کٹاو سے بچانے کے کیے سٹڈز بنانے کا منصوبہ کھٹائی میں پڑھ گیا ،محکمہ انہارنے 7 حفاظتی سٹڈ زکا تخمینہ بنا دیا فنڈ نہ ہونے سے کام شروع نہ ہو سکا تفصیل کے مطابق ڈی سی او رحیم یار خان کی ہدایت پر محکمہ انہار نے موضع احمد کڈن کو دریائی کٹاو سے بچانے کے لیے 7 سٹڈز لگانے کا تخمینہ بنا کر ضلعی انتظامیہ کو دے دیا مگر فنڈ کی عدم دستیابی پر یہ منصوبہ کھٹائی میں پڑھ گیا ،جس کی وجہ سے اہلیان علاقہ میں تشویش کی لہر دوڑ گئی اگر ہنگامی طور پر فنڈ فراہم نہ کیے گئے تو وسیع علاقہ دریائی کٹاو سے متاثر ہو گا

رحیم یار خان (اکرم طارق )عوام حکومت کی 100 دنوں کی کارکردگی پر مطمین ہیں عمران خان نے ملک کو ترقی کی رہ پر ڈال دیا ہے ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی کے تحصیل نائب صدر جام زاہد گھلیجہ نے کارنر میٹنگ میں گفتگو کرتے ہوئے کہی انھوں کے کہا کہ حکومت کے آئندہ نے پلان میں بے روز گاری اور بے گھر افراد کو چھت مہیا کرنا ہے ،حکومت گریبوں اور مسافرواں کے لیے لاہور ،کراجی ،پشاورمیں شیلٹر ہوم قائم کر رہی ہے جہاں مسافروں کو رہائش اور کھانا مفت ملے گا حکومت محکمہ تعلیم اور صحت میں بہتری لا رہی ہے صحت کارڈ اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم پڑھائی جا رہی ہے