رحیم یار خان (اکرم طارق )ماہر تعلیم و سابق ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر رئیس عبدالقادر انتقال کر گئے نماز جنازہ مین اہم سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت طویل عرصہ محکمہ تعلیم میں رہے اور بطور ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر 1998 میں رٹیائرہوئے کل خوانی کل صبح 10 بجے ہو گی تفصیل کے مطابق ماہر تعلیم و سابق ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر رئیس عبدالقادر انتقال کر گئیان کی نماز جنازہ ریسٹ ھاوس چاچڑاں شریف میں مولانہ قاسم شاہ نے پڑھائی نماز جنازہ میں سابق ایم پی اے سردار محمد نواز خان رند ،سجادہ نشیں حاجی پور پیر سبحان علی شاہ ،چیئر مین یونین کونسل محمد فرید کوریجہ ،ہیڈ ماسٹر اسحاق احمد ،قاری تور محمد ،صدر انجمن تاجران ،سمیت علاقہ سے ہزاروں افراد نے شرکت کی ،لوگوں نے ان کے بیٹوں سے دلی تعزیت و افسوس کا اظہار کیا رئیس عبدالقا درمرحوم طویل عرصہ محکمہ تعلیم میں بطور ٹیچر ،ہیڈ ماسٹر ،اے ای او،اور ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر رٹیائر ہوئے ان کے کئی شاگرد اس وقت عالی عہدوں پر فائز ہیں ان کی کل خوانی کل بروزپیر 10 بجے محلہ چاچڑ میں ہو گی