ملتان ( صفدرعلی بخاری ) سرائیکستان ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین رانا فراز نون سے ایس ڈی پی کے سنٹرل سیکرٹریٹ میں شعبہ فارمیسی بہاؤالدین ذکریا یونیورسٹی ملتان کے سال آخر کے طالبعلموں پر مشتمل وفد نے محمد فرقان کی قیادت میں ملاقات کی اور سرائیکستان ڈیموکریٹک پارٹی یوتھ ونگ میں شمولیت کا اعلان کیااور اپنی خدمات صوبہ سرائیکستان کے حصول کے لئے پارٹی کو پیش کیں،اس موقع پر رانا فراز نون نے نئے شامل ہونے والے طلبہ کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ نوجوان کسی بھی تحریک کا ہراول دستہ ہوتے ہیں اور اپنے حقوق کی بازیابی کی جدوجہد میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔کوئی بھی تحریک نوجوانوں کی شمولیت کے بغیر اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہو سکتی انہوں نے کہا کہ بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی سنڈیکیٹ کمیٹی کے حالیہ فیصلہ فیسوں کے اضافہ کو مسترد کرتے ہیں۔یہ وسیب کے طالبعلموں پر مالی بوجھ اور پریشانی کا باعث ہے۔فیسوں میں مجوزہ اضافہ حصول علم کے پیاسوں کے لئے رکاوٹ کے مترادف ہے۔ہم یونیورسٹی انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس فیصلہ کو واپس لے ورنہ ہم طالبعلموں کے ساتھ مل کر بھر پور احتجاج کریں گے۔اس موقع پرایس ،ڈی ،پی،کے وائس چئیرمین ملک ظفر ہانس کے ہمراہ رانا فراز نون سے مُلاقات کے لیے آئے ہوئے پروفیسر راجہ عبدالوحید نے بھی پارٹی میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ سرائیکستان کے قیام کا سب سے بڑا فائدہ پروفیشنل اداروں میں تعلیم اور نوکریوں کی شکل میں نوجوانوں کو ہوگا، یوتھ ونگ ایس ڈی ،پی میں شمولیت کرنے والوں میں ارسلان احمد،ذیشان احمد،فیصل احمد خان۔جمیل احمدمہربان فدا۔عنصر ماہی۔محمد نوید۔فیصل طفیل۔محمد ارشد اور عون رضا شامل تھے۔