ڈیرہ بگٹی سوئی۔: پنجاب سے آئے ہوئےانصاری سٹور صادق آباد کے تاجر سوئی میں غریب عوام کے لئے سہولت فراہم کرنے آئےتھے سیل پہ سستے داموں میں چیزیں عوام تک پہچانے کے لئے لیکن پولیس نے اپنی بد معاشی اور ظلم کو جاری رکھا اور ان کے اونر کو اٹھا کر لے گے۔اور سارا سامان سمیٹنے کی دھمکی دی۔ پولیس کے اس ظلم زیادتی پر کوریج کرنے والے 47 نیوز چینل ڈسٹرکٹ ڈیرہ بگٹی کے  صحافی شیر محمد بگٹی کا موباٸل چھینا اور کوریج کرنے سے روکا ۔ سوئی پولیس عوام کے تحفظ کرنے میں تو پہلے ہی ناکام ہے ۔کزشتہ دو ماہ سے کئی چوری کی وارداتیں ہوئی ۔نہ تو کوئی چور پکڑا گیا اور نا کوئی سامان برآمد ۔سوئی ڈیرہ بگٹی کے عوام کی آئی جی پولیس سے اپیل ہے کہ پولیس کا نظام درست کریں تا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ ہو سکے